مائرہ قتل‘ظاہر جدون کی عبوری درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر مسترد

 مائرہ قتل‘ظاہر جدون کی عبوری درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر مسترد

  

لاہور(نامہ نگار) سیشن عدالت نے مائرہ قتل کیس میں گرفتار ظاہر جدون کی عبوری درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردی،ایڈیشنل سیشن جج سلابت جاوید نے ضمانت مسترد کی  دوران سماعت ظاہر جدون کے وکیل نے استدعا کی کہ درخواست ضمانت ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس لینا چاہتے ہیں جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کر دی ملزم ظاہر جدون کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے درخواست گزار نے موقف اختیار کیاتھاکہ وہ بے قصور ہے، پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،عدالت عبوری درخواست ضمانت منظور کرے۔

یادرہے کہ3 مئی کو ڈیفنس میں مائرہ نامی لاء کی طالبہ کو قتل کردیا گیا تھا جس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

مزید :

علاقائی -