لاری اڈا، تیز رفتار کار کی ٹکر سے 50 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق 

      لاری اڈا، تیز رفتار کار کی ٹکر سے 50 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) لاری اڈا کے علاقے میں  تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے کے نتیجے میں 50سالہ نامعلوم شخص دم توڑ گیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا   تفصیلات کے مطابق  لاری اڈا کے علاقے مینار پاکستا ن کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے 50سالہ نامعلوم شخص تیز رفتار کار کی زد میں آکر موقع پر  شدید زخمی ہو گیاجبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا زخمی کو تشویشناک  حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی  اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پرمردہ خانے منتقل کر کے ورثاء  کی تلاش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -