ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر ہوم کی آئی جی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

   ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر ہوم کی آئی جی کے ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)چند روز قبل آئی جی آفس کے باہر ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفئیرہوم نے آئی جی پنجاب کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دے دی  ذرائع کے مطابق  سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفئیرہوم افشاں لطیف کی جانب سے تھانہ پرانی انارکلی میں دی جانے والی درخواست کے متن میں لکھا گیا ہے کہ وہ بروز 26مئی آئی جی آفس کے باہر پرامن احتجاج کر رہی تھی کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کے ایما پر ڈی ایس پی آئی جی آفس نے ہمراہ پولیس اہلکاروں گیٹ سے باہر آکر مجھ پر دھاوا بول دیا اور مجھے مار پیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد گالیاں بھی دیں اس کے گواہ موقع پر کھڑے پولیس اہلکار اور لیڈی اہلکار بھی ہیں لیکن کسی نے ان کا ہاتھ نہیں روکااس دوران مجھے اپنی جان بچانے کے لیے ڈی ایس پی کو تھپڑ رسید کرنا پڑا جس کے بعد مجھ سے میرا موبائل فون چھین لیا گیا  ایک گھنٹے کی سرتوڑ کوشش کے بعد میرا موبائل واپس دیا گیا  میری درخواست ہے کہ جان لیوا حملہ کروانے اور تذلیل کرنے پر آئی جی پنجاب کیخلاف فوری مقدمہ درج کیاجائے۔

کر کے سخت کاروائی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -