سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش  کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش  کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا ایپلی کیشنز ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ، سی آئی اے ماڈل ٹاون پولیس نے   سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے فرقان گینگ کے 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا ملزموں میں گینگ کا سر غنہ فرقان طاہر، ساتھی اسامہ علی اور کامران ظفر شامل ہیں ایس ایس پی شعیب خرم جانباز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے ناجائز اسلحہ4 جدید رائفلز،2پسٹلز اور گولیاں برآمد کر لی گئی ملزم سوشل میڈیا ٹک ٹاک پر اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز وائرل کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلاتے تھے ملزموں کے خلاف ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

مزید :

علاقائی -