لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی، ہسپتال منتقل، پولیس مصروف تفتیش
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں فائرنگ کے نتیجے میں 2بھائیوں سمیت 3افرا د زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے مہر کالونی کا رہائشی 19سالہ سلیمان گھر سے ناشتہ لینے کے نکلا واپسی پرمحلہ دار نے اسے تلخ کلامی پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا بعد ازاں اس کا والد اور بھائی طلحہ آگئے اس دوران ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سلیمان اور طلحہ زخمی ہو گئے دوسرے واقعہ میں لیاقت آباد کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 30سالہ عابد، 20سالہ داؤد اور عاشر زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرکے متعلقہ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔