بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کیخلاف درخواست پر وکلاء بحث کیلئے طلب

  بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کیخلاف درخواست پر وکلاء بحث کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)فیملی کورٹ نے سابق ایس ایس پی جنید ارشد کے خلاف اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے کی درخواست پر وکلاء کو بحث کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر تے ہوئے سماعت 17 جون تک ملتوی کردی، فیملی کورٹ کے جج نے سابق اہلیہ عائشہ سبحانی کی درخواست پر سماعت کی  دوران سماعت جنید ارشد عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور حاضری مکمل کروائی درخواست گزار خاتون کا موقف ہے کہ جنید ارشد نے میری اجازت کے بغیر دوسری شادی کی، عدالت سے استدعاہے کہ جنیدارشد نے اسلامی نظریاتی کونسل کے قانون کی خلاف وزری کی ہے درخواست گزرا نے استدعا کی کہ عدالت جنید ارشد کو سخت سزا دینے کا حکم دے۔

مزید :

علاقائی -