گلشن اقبال، دھرم پورہ پل سے نومولود، نوجوان کی نعشیں برآمد

گلشن اقبال، دھرم پورہ پل سے نومولود، نوجوان کی نعشیں برآمد

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)گلشن اقبال کے علاقے سے نومولود بچے کی لاش برآمد، پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق فروٹ منڈی کے قریب کوڑے کے ڈھیر پر نومولود کی نعش پڑی تھی  راہ گیروں نے پولیس 15 پر کال کرکے اطلاع دی جس پر گلشن اقبال پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے جمع کروا دیا پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے نومولود کی لاش پھینک کر فرار ہونے والے کی تلاش کی جارہی ہے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا دوسری جانب مصطفی آ با د کے علا قہ دھرم پورہ پل کے قریب سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی  ایدھی ذرائع کے مطابق35 سالہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی  متوفی حلیے سے نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے اورموت کی وجہ نشہ کی زیادتی ہے   ایدھی رضاکاروں نے نعش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -