چینی باشندے کو لوٹنے والے ڈاکو حادثے کا شکار، 1ہلاک، 2زخمی حالت میں گرفتار

  چینی باشندے کو لوٹنے والے ڈاکو حادثے کا شکار، 1ہلاک، 2زخمی حالت میں گرفتار

  

  لاہور(کرائم رپورٹر) سندر کے علاقے میں چینی باشندے سے واردات کرنے والے ڈکیت ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے حادثے کے نتیجہ میں ایک ڈاکوجاں بحق جبکہ 2ڈاکوؤں کو رائے ونڈ پولیس نے زخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ 2کی تلاش جاری  تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے  رائیونڈ روڈ پر دن دیہاڑے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے چینی شہری کی گاڑی روک کر گن پوائنٹ پر 10لاکھ نقدی اور 1کروڑ روپے کا چیک چھین کر فائرنگ کر دی خوش قسمتی سے چینی شہری وینس اور ڈرائیور شہباز فائرنگ سے محفوظ رہے اس دوران فرار ہوتے ڈاکوؤں کی ایک موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث دھوندے پھاٹک کہ قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 1ڈاکوموقع پر ہلاک اور 2 زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے  پولیس کے مطابق  واردات کرنے والے ڈاکو رائیونڈ کے نواحی گاؤں دھوندے کے رہائشی تھے واردات کے دوران 2موٹرسائیکلوں پر 5ڈاکو سوار تھے جن میں سے حاثے کا شکار ہو کر ایک ہلاک اور 2 وسیم اور حسنین زخمی ہو گئے تھے جن کو گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم اور چیک برآمد کر لیا گیا جبکہ فرار ہونے والے 2ڈاکوؤں کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -