سینئراداکار غفار ٹھاکر غربت کی چکی میں پس گئے

سینئراداکار غفار ٹھاکر غربت کی چکی میں پس گئے

  

لاہور (فلم رپورٹر) سٹیج اداکار غفار ٹھاکر غربت کی چکی میں پس گئے،حکومت پنجاب اور فنکار برادری سے ایک لاکھ روپے کی مدد مانگ لی۔ غفار ٹھاکرنے بتایا کہ ان کے حالات خرابی کی جانب چل پڑے ہیں اپنی زخمی بچی کو چیک کروانے کے لئے پیسے نہیں ڈاکٹروں نے بچی کو کینسر بتا دیاہے۔غفار ٹھاکر کا کہناتھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق بچی کے سر میں دانا تھاجو اب کینسر کی شکل اختیار کر چکا ہے اور پلاسٹک سرجری بہت ضروری ہو چکی ہے۔اداکار غفار ٹھاکر نے بتایا کہ بچی کی بیماری نے  کمر توڑ کر رکھ دی ہے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔علاج کے لئے پیسے نہیں کھانے کے لئے گھر میں روٹی نہیں ہے کسی بھی ساتھی فنکار نے میرے حالات کے بارے میں نہیں پوچھا ہر کوئی اپنی موج مستی میں مصروف ہے بڑے بڑے دعوے کرنے والے فنکاری تنظیمیں لولی پاپ دے رہے ہیں  فنکاروں کی اور حکومت پنجاب کا منتظر ہوں زیادہ نہیں تھوڑا میرا ساتھ دیا جائے تاکہ میری بچی کا علاج ہو سکے۔

مزید :

کلچر -