میرے گھر کی رونق میری بیٹی سے ہے، شگفتہ اعجاز

  میرے گھر کی رونق میری بیٹی سے ہے، شگفتہ اعجاز

  

لاہور (فلم رپورٹر) معروف سینئر اداکارہ  شگفتہ اعجاز نے سوشل میڈیا پر بتا دیا کہ ان کے گھر کی رونق کس سے ہے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی بیٹی کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ روایتی لباس پہنے اور سر پر ٹوکرا لیے کھڑی مسکرا رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں شگفتہ اعجاز نے لکھا ہے کہ میرے گھر کی رونق تم ہی سے ہے۔واضح رہے کہ  شگفتہ اعجاز کی  بیٹی ڈاکٹر ہے اور مجھے اس پر بہت فخر ہے میری اور اس کی بہت اچھی دوستی بھی ہے اور ہم ساتھ ہوکر بہت زیادہ انجوائے کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -