نامور ہدایتکار پرویز ملک کی 11ویں برسی منائی گئی

 نامور ہدایتکار پرویز ملک کی 11ویں برسی منائی گئی

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار پرویز ملک کی 11ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی۔ پرویز ملک 1937 میں کراچی میں پیدا ہوئے انہوں نے امریکہ سے ڈائریکشن پروڈکشن کا کورس کیا اوربطور ہدایت کارفلم ہیرا اور پتھر بنائی اس فلم کے ہیرو وحید مراد اور زیبا ہیروئن تھی یہ ایک کامیاب فلم تھی فلم کی کامیابی کے بعددوسری فلم ”ارمان“ بنائی اس فلم کی جوڑی بھی سابقہ فلم والی تھی اور یہ پاکستان کی پہلی پلاٹینم جوبلی فلم تھی انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں 25 کے قریب فلموں کی ڈائریکشن دی۔

۔ان کی مشہور فلموں میں ہیرا اور پتھر، ارمان، احسان، دوراہا،تلاش، قربانی،پہچان، غریبوں کا بادشاہ اور دیگر شامل ہیں پرویز ملک 18نومبر 2008 کو اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔

مزید :

کلچر -