محکمہ ایکسائز، کرپشن میں ملوث ملازمین کو جبری ریٹائر کرنیکا فیصلہ

محکمہ ایکسائز، کرپشن میں ملوث ملازمین کو جبری ریٹائر کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر سے ان تمام ملازمین کی ڈویژنل دفاتر سے فہرستیں طلب کرلی ہیں جن کی محکمہ میں 20 سالہ سروس مکمل ہوچکی ہے ڈی جی پنجاب آفس سے جاری ہونیوالے مراسلے کے مطابق 20 سالہ مدت ملازمت مکمل کرنیوالے بالخصوص ان ملازمین کے تمام کوائف طلب کیئے(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
 گئے ہیں جن کے خلاف کرپشن و دیگر انکوائریاں زیر سماعت ہیں مصدقہ ذرائع کے مطابق جن ملازمین کی مختلف معاملات کے حوالے سے انکوائریاں زیر سماعت ہیں ان کو جبری ریٹائر کردیا جائے گا۔ ڈی جی آفس کے مراسلہ میں تمام ڈویژنل دفاتر کو ان تمام ملازمین کی مکمل معلومات یکم جون 2021 تک ڈی جی آفس کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
فیصلہ