جام پور، کرنٹ لگنے سے محنت کش ہلاک رپورٹ طلب، قل خوانی میں سیاسی سماجی شخصیات شریک، ملزمان بچاؤ کیلئے سرگرم، معاملے کی تحقیقات تیز کرنیکا حکم

جام پور، کرنٹ لگنے سے محنت کش ہلاک رپورٹ طلب، قل خوانی میں سیاسی سماجی ...

  

 جام پور(نامہ نگار)گلشن آباد واپڈا کے ملازمین کی ذاتی عناد کی وجہ سے بجلی کے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے عطا اللہ ببر کے معاملہ کی انکوری رپورٹ ایکسن واپڈا نے طلب کرلی۔   ورثا کی سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفر سے ملاقات۔  تفصیل کے(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 مطابق تین روز قبل گلشن اباد سب ڈویژن کے ایس ڈی او ولائن سپیرینڈنیٹ جام اے۔ ڈی او لائن مینوں نے گھر پر سوئے ہوئے محنت کش عطا اللہ ببر کو لے جا کرکے بخارہ فیڈر پر بجلی ٹھیک کرنے کے لیے کھمبے پر چڑھا دیا اور پیچھے سے گریڈ سے بجلی کھول دی جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔ ایکسئن واپڈا کوٹ چھٹہ فرحان زکریا نے ابتدائی انکوری رپورٹ طلب کرکے معاملہ کی مزید تحقیق کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ دوسری طرف ملوث ملزمان نے بچاو کے لیے کوشیش تیز کر دیں۔ ورثا کی سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری سے ملاقات اور واقعہ کے بارے میں اگاہ کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ۔ سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری نے کہا کہ ظالم اور زیادتی کرنے والوں کے خلاف کھلی جنگ ہو گی۔ ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے تک ارام سے نہیں بیٹھوں گی آج مورخہ یکم جون کو سابق رکن قوی اسمبلی متاثرین کے گھر پہنچ کرکے اظہار افسو س کریں گی۔بجلی کے کرنٹ سے ہلاک ہونے والے محنت کش عطاء اللہ ببر کی رسم قل خوانی ان کے ابائی علاقہ تتاروالا میں اداء کی گئی جس میں سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں۔پرویز خان گورچانی۔ سردار منصور اختر خان لغاری۔ نزر رند۔ ملک اکبر ببر۔ میاں احمد بودلہ۔ حسین تبسم۔ ملک شاہد ڈڈا۔ اکرم قریشی۔ سلیم قریشی۔ ماسٹر لیاقت علی قریشی۔ جام عثمان میہسر۔ فاروق گوپانگ۔ منصور خان مستوئی۔ عبدالسلام ہوت بلوچ۔ مولوی ابرائیم۔ حمید اللہ لنڈ۔ صابر خان بھانی۔ نزیر خان سولہ۔ جام مرید حسین میہسر۔ ماسٹر حضور بخش کھیڑا۔ انجم مجید ڈھول۔ صادق خان کھیڑا۔ مولنا قاری ابوبکر خان۔ سمیت پولیس۔ تعلیم۔ ہیلتھ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ 

ہلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -