صنعتوں کا پہیہ جام، حکومتی نااہلی سے غریب زندہ درگور، بلال ارشد

 صنعتوں کا پہیہ جام، حکومتی نااہلی سے غریب زندہ درگور، بلال ارشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (  خصو صی رپورٹر  )  سنیئر ایڈوو کیٹ ہا ئیکورٹ میاں بلال ارشد نے کہاہے کہ دن بہ دن مہنگائی اور آئے دن بجلی اور گیس اور پٹرول کی مد میں لگائے ٹیکسوں نے عوام کی زندگی کو دو بھر کردیا ہے۔ آٹے گھی، چینی کی قیمتیں کنٹرول نہیں ہوسکیں۔ جس سے عام آدمی کی حالت ابتر ہوچکی ہے اور کسی بھی حکومت کی اولین ترجیح بڑے معاشی اہداف کے ساتھ ساتھ عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانا بھی ہوتا ہے مگر ہمارے ہاں (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
عام آدمی دن بددن غریب سے غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ صنعتوں کا پہیہ جام ہے۔ بے روزگاری عام ہوچکی ہے۔ہے کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طو ر ناکام ہو چکے ہیں اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں ہونے والے ہر رو ز کے اضافہ نے غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیاہے   مہنگائی  بیروزگار ی حکومتی نااہلی کرپشن لوٹ مارنے قوم کو زندہ درگور کردیا جس کے ذمہ دار نااہل وزیراعظم  اور اس کی ٹیم ہے عوام پر قرضوں کا بوجھ لادکر معیشت بہتر ہونے جھوٹے دعوئے کئے جارہے۔
بلال ارشد