کچہ میں کئی بار کارروائی، ڈاکوؤں کا فرار ہونا آسان، کئی عوامل شامل، ذرائع

  کچہ میں کئی بار کارروائی، ڈاکوؤں کا فرار ہونا آسان، کئی عوامل شامل، ذرائع

  

روجھان(نمائندہ پاکستان) روجھان کے کچے کا یہ علاقہ سونمیانی گذشتہ کئی سالوں  سیڈاکووں اور پولیس کے درمیان (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

میدان جنگ بنا ہوا ہے رینجرز بھی معاونت کرتی رہی ہے۔ماضی میں جرائم پیشہ افراد کی  موجودگی کی اطلاعات پر بھی آپریشن ہوئے آپریشن میں پولیس کو کامیابی مل جاتی ہے اور ڈاکوں علاقے سے راہ فرار اختیار کر لیتے ہیں مگر پولیس کے جانے کے بعد اپنی کمین گاہوں کو دوبارہ آباد کر لیتے ہیں اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے۔تین صوبوں بلوچستان،پنجاب اور سندھ کے سنگم پر واقع ڈاکووں کی کمین گاہوں کو آنے جانے کے محفوظ راستے موجود ہیں جس سے انہیں باآسانی فرار کا موقع مل جاتا ہے تاہم تھانہ سونمیانی کی حدود میں لاٹھانی گینگ لینڈ گینگ عمرانی سمیت جرائم پیشہ افراد کے گینگز ایک بار سرگرم ہوگئے ہیں اور پانچ روز قبل تھانہ سونمیانی میں تعنیات دو پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا پولیس اور جرائم پیشہ افراد میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد انکے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا تھانہ سونمانی میں پناہ گزین جرائم پیشہ افراد قتل سینکڑوں ڈکیتیوں اغوا برائے تاوان پولیس اہلکاروں کے اغوا بھتہ وصولی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

ذرائع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -