یوم امداد فلسطین، جماعت اسلامی کے زیراہتمام  فنڈ ریزنگ مہم دکانداروں کا بھرپور تعاون

یوم امداد فلسطین، جماعت اسلامی کے زیراہتمام  فنڈ ریزنگ مہم دکانداروں کا ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام ملتان کی مارکیٹوں بازاروں میں فلسطین ریلیف فنڈ اکٹھا کیا گیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے حسین آگاہی بازار میں کی جانے والی جھولی فنڈ مہم برائے بحالی فلسطین میں شرکت (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

کی اس موقع پر انہوں نے کارکنان اور دوکانداروں سے گفتگو میں کہا کہ بحیثیت امت ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اہل فلسطین کے لیے جتنا ممکن ہو سکے دیں تاکہ اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے فلسطینی اپنے گھر مساجد اسکول اور ہسپتال دوبارہ تعمیر کرسکیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اب تک دس کروڑ روپے اہل فلسطین کو ریلیف سرگرمیوں کے لیے بھیج چکی ہے جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے پچاس کروڑ روپے ریلیف اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھیجے جا چکے ہیں انہوں نے اہل ملتان کا فلسطین فنڈ میں تعاون پر شکریہ ادا کیا فلسطین فنڈ کے لیے گلگشت،گول باغ،کینٹ اور شاہ رکن عالم کی مارکیٹوں میں بھی کارکنان جماعت نے جھولی فنڈ اکٹھا کیا۔

تعاون

مزید :

ملتان صفحہ آخر -