ڈیرہ، مبینہ زہریلی لسی پینے سے17 افراد کی حالت غیر، تحقیقات شروع

ڈیرہ، مبینہ زہریلی لسی پینے سے17 افراد کی حالت غیر، تحقیقات شروع

  

   ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) ڈیرہ پائیگاں میں مبینہ زہریلی لسی پینے سے سترہ افراد کی حالت غیر ہوگئی، ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقہ موضع پائیگاں نزدیک عیدگاہ کے قریب ناشتہ کے وقت ایک ہی فیملی کے بارہ افراد اورپانچ ہمسائیوں (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 محمد یوسف،اللہ ڈتہ، صبیہ،امیر مائی،محمد فواد،محمد یونس،اعجاز،ابوبکر،نصرت،طاہرہ،رقیہ،شانزہ،آیان، زویا و دیگر نے مبینہ زہرہلی لسی پی لی جس کے پینے کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے متاثرہ افراد میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ایمبولینسزجائے حادثہ  پرپہنچ گئیں اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد متاثرین کو ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیا جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

تحقیقات شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -