ملکی سیاسی نظام ایماندار شخص کو آگے نہیں آنے دیتا، لیاقت بلوچ

ملکی سیاسی نظام ایماندار شخص کو آگے نہیں آنے دیتا، لیاقت بلوچ

  

 خان پور(نمائندہ پاکستان)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اللہ کی رضا اس کے رسول حضرت محمد ؐ کی خوشنودی اور دین اسلام کی حاکمیت اور بالادستی کیلئے کلمہ حق بلند کرتی رہے گی اور جماعت اسلامی انتخابی نتائج سے متاثر ہوئے بغیر اللہ کی مخلوق کی خدمت کیلئے معاشی مسائل کے حصول عوام کو سماجی انصاف کی فراہمی اور(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 قانون کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتوں میں کارکنوں کی تربیت کا فقدان ہے ملک کا سیاسی نظام ایماندار,عام آدمی کو آگے نہیں آنے دیتا جماعت اسلامی ہر الیکشن میں بھر پور حصہ لیتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی امیر وسابق ناظم خانپور سید عابد شاہ کے تعزیتی ریفرنس کے انعقاد کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا ہر الیکشن میں جماعت اسلامی کے ووٹ بینک میں اضافہ ہو رہا ہے جماعت اسلامی دیانتدار,شفاف امیدوار رکھتی ہے مگر ملک کا انتخابی وسیاسی نظام ایسے عام لوگوں کو آگے نہیں آنے دیتا اس لیے اس نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔اس موقع پر امیر شہر خان پور عامر اشتیاق چوہدری اور سید ساجد شاہ نے کہا کہ سید عابد شاہ خلا پر نہیں ہوسکے گا وہ جماعت اسلامی کا عظیم سرمایہ تھے انہوں نے سیاست میں ضلع رحیم یار خان کی خدمت کی جن کا نام ہمیشہ سنہرے الفاظوں میں لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سید عابد شاہ بیماری کے باوجود جماعت کے لئے انتھک محنت کی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری وسابق ایم این اے میاں عبداستار نے کہا کہ دوران نظامت سید عابد شاہ نے تمام فنڈز ایمانداری سے خرچ کیے بلا تفریق ترقیاتی کام کروائے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ ادریس ایڈووکیٹ نے کہا سید عابد شاہ کی وفات سے نہ صرف جماعت اسلامی بلکہ پورا شہر خانپور ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ دیگر مقررین نے سید عابد شاہ کی پوتی سیدہ مناہل،چوہدری محمود الحسن،ڈاکٹر یوسف،پروفیسر عطا قریشی،ظفر منصور ودیگر نے کہا کہ سید عابد شاہ کی زندگی کا ہر پہلو قابل رشک ہے اس موقع پر لیاقت بلوچ اورضلعی امیر ڈاکٹر انوارالحق نے خواجہ رفیق احمد،عبدالوحید غوری،ظفر منصور،سید ساجد شاہ،ودیگر کے ہمراہ سید عابد شاہ کے بیٹے سید خالد محسن شاہ کی دستار بندی کی اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی مقبول احمد بھٹی نے خصوصی دعا کرائی۔اس تعزیتی ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمد سلیم،ڈی ای او سکنڈری لودھراں ملک عامر،ضلعی امیر جماعت اسلامی رحیم یار خان ڈاکٹر انوارالحق،صدر بار حافظ میاں سمیع اللہ ایڈووکیٹ،چیئرمین بلدیہ خان پور میاں شہزاد انور،سابق صدر بار چوہدری محمد افضل صادق ایڈووکیٹ،احمد یٰسین سعیدی ایڈووکیٹ،چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ،رئیس سہیل واحد کھوکھر،محمد احمد سبحانی،عابد سبحانی،شیخ عمر فاروق،جام عبدالمجید جاوید،راجہ اسد نسیم ایڈووکیٹ،قمر اقبال جتوئی،فاروق بھٹی،انور رحیم،صاد ق جاوید چوہدری،محمد فرحان کمبوہ،ڈاکٹر رحیم الدین،عبدالوحید غوری،خواجہ سجاد فصیع،ڈاکٹر طارق بلوچ،صفدر عباس،مہتشم نقوی،ساجد محمود خان،نعیم گھلیجہ، ملک یقوب،رئیس عاشق امین،جام زبیر،عبدالرشید اعوان،شفیق راؤف،محمد زبیر مغل،عبدالمجید سہجوی،چوہدری افضل ودیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز قاری طارق محمود کی تلاوت اور رئیس طارق امین کی نعت سے شروع ہوا۔جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی محمود الحسن چوہدری نے سر انجام دیئے۔

لیاقت بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -