نجی اداروں کیساتھ تعاون خوش آئند، وی سی ڈاکٹر اطہر محبوب

نجی اداروں کیساتھ تعاون خوش آئند، وی سی ڈاکٹر اطہر محبوب

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ تدریس و تحقیق میں نجی اداروں (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

کا تعاون خوش آئند ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ الائیڈ سائنسز، پرنسپل کالج آف کنونشنل میڈیسن ڈاکٹر محمد آصف اور کما ل لیبارٹریزکے ڈاکٹر امیتازگوندل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمال لیبارٹریز کی جانب سے شعبہ ہومیوپیتھک کے کلینک کے لیے ادویات کا تحفہ فراہم کیا۔ ڈاکٹر امتیاز گوندل نے کہا کہ ہومیوپیتھک کی تعلیم اور بیچلر آف ہومیوپیتھک سرجری کے ذریعے یونیورسٹی کالج آف کنونشنل میڈیسن نمایاں کردار ادا کرر ہا ہے۔ کمال انڈسٹری آف میڈیسن کالج ہذا کیساتھ تعاون جاری رکھے گا تاکہ میڈیسن کے شعبہ میں تحقیق کو فروغ حاصل ہو۔

اطہر محبوب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -