گرمی، میپکو کی من مانیاں، چھ سے7گھنٹے بجلی بند، مظاہرے

گرمی، میپکو کی من مانیاں، چھ سے7گھنٹے بجلی بند، مظاہرے

  

خانیوال، خانپور، ٹھٹھہ صادق آباد(بیورونیوز، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار) خانیوال میں اس وقت درجہ حرارت41سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا ہے ’گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے سڑکیں ویران ہوگئیں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیاجبکہ نوجوانوں نے گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے نہروں کا رخ کر لیا’جہاں پر سارا دن نوجوانوں کا رش رہتا ہے،گرمی کی شدت (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

میں اضافہ ہوتے ہی شہر میں مشروبات کی دوکانوں میں رش ہونے لگا’اور شہر بھر میں برف کی ڈیمانڈ بڑھنے سے قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔بڑھتی ہوئی گرمی اور واپڈا کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع 24 گھنٹے میں صرف 6 سے 7 گھنٹے لائٹ بند رہنے لگی تاجر اور شہری پریشان... تفصیلات کے مطابق سیاسی، سماجی و تاجر رہنما میاں انعام اللہ،صدر الیکٹرونکس مارکیٹ حافظ محمد دین محمدی، سعید شاہ، صدر فرنیچر مارکیٹ ایسو سی ایشن ارشد رحمانی،سردار پرویز خان زاہری بلوچ، جنرل سیکرٹری اسٹیل ورکس رمضان شکوری، وجیش بالم راٹھور،میاں نعمان چشتی،احتشام علی قادری،عظمت علی قریشی،،محمد تنویر اورمحمد افتخار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 6 سے 7 گھنٹے لائٹ بند رہنے لگی ہے بڑھتی ہوئی گرمی میں واپڈا والے لائٹ بند کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے تاجر بہت پریشان ہیں اور گھریلو صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ جوں جوں گرمی کا زور بڑھتا جا رہا ہے لائٹ بھی بند کر دی جاتی ہے اور بل ہزاروں کے حساب سے بھیج دیے جاتے ہیں موقع ہر واپڈا کا کوئی اہلکار نہیں بتایا کہ لائٹ کب آبی یے آگے ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے دکانیں بند رہی ہیں کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے اور اب لائٹ بند رہنے کہ وجہ سے تاجر حضرات کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ بڑھتی ہوئی گرمی میں بلا وجہ لائٹ کی بندش نہ کہ جائے پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح ٹھٹھہ صادق آباد نواح کے علاقوں کو شدید گرمی کی لہر نے اپنی لیپٹ میں لے رکھا ہے، ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں گزشتہ روز درجہ حرارت بڑھ گیا جبکہ دن بدن گرمی میں اضافہ ہوتا جارہاہے، شدید گرمی کے باعث ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے،۔

گرمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -