جے بی ایس ڈیٹا سینٹر پہلا وی ایم ویئر پرنسپل پارٹنربن گیا 

جے بی ایس ڈیٹا سینٹر پہلا وی ایم ویئر پرنسپل پارٹنربن گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)جعفر بزنس سسٹمز (جے بی ایس)   ڈیٹا سینٹر ورچولائزیشن کے حوالے سے پاکستان میں پہلا وی ایم ویئر پرنسپل پارٹنربن گیا ہے۔ جے بی ایس(JBS) کی اس کامیابی کا سہرا جے بی ایس کی پوری ٹیم کی انتھک اور شاندار کوششوں کو جاتا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زین زیدی، چینل سیلز منیجر، پاکستان و افغانستان، NASCENTمارکیٹس، وی ایم ویئر (VMware) کارپوریشن نے کہا”جے بی ایس(JBS) نے پاکستان میں وی ایم ویئر (VMware)  کے بزنس کو آگے بڑھانے میں غیر معمولی پیشہ وارانہ ہنر مندی اور مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ جے بی ایس(JBS)  وی ایم ویئر (VMware) کو اپنے کاروباری پورٹ فولیو کا حصہ بنانے کیلئے مکمل تبدیلی کے مراحل سے گزرا ہے۔ جے بی ایس کی ٹیم اور قیادت نے عالمی وبا کے مشکل ترین حالات میں عظیم لچک او ر مضبوطی دکھائی۔ جے بی ایس (JBS)کے ساتھ کاروباری تعلقات مستقبل میں عظیم سنگ میل حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔“سید عادل ودود، کنٹری ہیڈ سیلز، جے بی ایس (JBS) نے کہا”وی ایم ویئر (VMware) کے ساتھ ہماری شراکت داری ہمارے صارفین کو  سکیل اپ اور سکیل آؤٹ ایپلی کیشنز کو راز داری کے ساتھ ورچولائز کرنے اوران کی از سر نو دستیابی کیلئے بااختیار بنائے گی۔“ انہوں نے مزید کہا”جعفربزنس سسٹمز پاکستان میں اچھی ساکھ کی حامل انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ہے کیونکہ ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دستیاب بہترین سلوشز سے بزنس چینلجز کو حل کرتے ہیں۔
 پاکستان میں وی ایم ویئر پرنسپل پارٹنر کی حیثیت ہمیں اس سمت میں بہت آگے لے جائے گی۔“پراجیکٹ سے متعلق جے بی ایس  (JBS)کے ہر رکن نے کمپنی کو پاکستان میں پہلی وی ایم ویئر ڈیٹا سینٹر ورچوئلائزیشن (ڈی سی وی) پرنسپل پارٹنر بنانے کیلئے مل کر کام کیا ہے۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے جو  وی ایم ویئر (VMware)  کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنے کیلئے جے بی ایس (JBS)کی طرف سے نمایاں سرمایہ کاری کی عکاس ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد دوطرفہ کاروباری ترقی کے تسلسل کو نئی سطح پر لے جانا ہے۔جے بی ایس  (JBS) اور وی ایم ویئر(VMware) کے درمیان شراکت داری   صارفین کو  وی ایم ویئر(VMware)سلوشنز کی نشاندہی اور ان کے حل میں مدد فراہم کرے گی جس کا واضح ثبوت ڈیٹا سینٹر میں ماسٹر سروسز کمپیٹن سی کی کامیابی ہے۔ پرنسپل پارٹنر کی حیثیت عالمی وی ایم ویئر(VMware) پارٹنر نیٹ ورک میں اعلیٰ سطح کی شراکت داری ہے

مزید :

کامرس -