کبیروالا، رجسٹری برانچ میں مبینہ کرپشن کا انکشاف
بارہ میل (نامہ نگار) رجسٹری برانچ کبیروالا کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی رجسٹریاں پاس کرنے کی مد میں لاکھوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے رجسٹری محرر کبیروالا مرزا افضل بیگ سادہ لوح عوام کی جیبیں کاٹنے میں مصروف ہے،سرکاری (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
لاٹوں کی نیلامی کے بہانے بھی متعدد لوگوں سے ایڈوانس رقم وصول کرچکا ہے،پابندی والے ٹاؤنز کی رجسٹریاں کرنے پر لاکھوں روپے متعلقہ پٹواریوں کے ساتھ مل کر بٹور تاہے اہلیان کبیروالا نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کرپٹ رجسٹری محرر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
انکشاف