بوکا پلیس پر مکانات کے خریداروں کے مونٹی نیگرین پاسپورٹ وصول 

بوکا پلیس پر مکانات کے خریداروں کے مونٹی نیگرین پاسپورٹ وصول 

  

کراچی(پ ر)پاکستان میں جنوری 2021میں اپنے سی بی آئی پروگرام کے کامیاب آغاز کے بعد،پورٹو مونٹی نیگرو نے فخریہ طور پر اپنے نئے رہائشی پڑوس بوکا پلیس پر گھر کے مالکان کو پہلا مونٹی نیگرین پاسپورٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔پورٹو مونٹی نیگرو کیلئے مارچ2021انتہائی حیرت انگیز سنگ میل ثابت ہوا،جب نئے جدید ترین رہائشی پڑوس میں ہوٹل کے زیر انتظام رہائشی مکانات کی خریداروں کیلئے سرمایہ کاری پروگرام (سی بی آئی)مونٹی نیگرو کی شہریت کیلئے پہلی درخواست منظور کی گئی۔چونکہ کامیاب درخواست دہندگان مونٹی نیگرین شہری بن جاتے ہیں،لہذا سرمایہ کاروں کیلئے محدود وقت کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دوڑ جاری ہے،کیونکہ سرمایہ کاری پروگرام کے ذریعے مونٹی نیگرین شہریت حاصل کرنے کا پروگرام2021کے اختتام پر بند ہوجائیگا۔بوکا پلیس پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کا ایک بہترین موقع ہونے کے ساتھ ساتھ یورپ جانے والے لوگوں کیلئے عالمی معیار کی تعطیلات کی منزل کی یقین دہانی کراتی ہے،منصوبہ محض محدود مدت کیلئے مونٹی نیگرین حکومت کے سرمایہ کاری پروگرام کے ذریعے شہریت (سی بی آئی) کے زمرے میں آتا ہے۔

پورٹ مونٹی نیگرو کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ ڈائریکٹر Brennon Nicholasکا کہنا ہے کہ”اس حیرت انگیز ملک میں رہنا اور کام کرنا اور اس کے فوائد مجھ پر واضح ہیں،لیکن میں ہمیشہ اپنے کلائنتس اور سرمایہ کاروں سے یہ سننے میں دلچسپی رکھتا ہوں کہ انہیں مونٹی نیگرو کے انتخاب کیلئے کیسے تحریک ملی،اس ضمن میں ہمیشہ متعدد عوامل پر روشنی ڈالی جاتی رہی ہے،جس میں انتہائی کم ذاتی اور کارپوریٹ ٹیکس کی شرح،جو کہ محض9فیصد ہے،مرکزی یورپین محل و قوع،مستحکم یورو کرنسی،124ممالک کیلئے ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت اور اس شاندار مقام کی قدرتی خوبصورتی شامل ہیں۔ہمیں اپنے پہلے درخواست دہندہ کیلئے شہریت کی منظوری ملنے پر خوشی ہوئی اور ہم آنے والے دنوں میں متعدد نئی منظوریوں کی توقع رکھتے ہیں،ہمارے لئے یہ بات اہم ہے کہ متعدد وقتی رکاوٹوں کے باوجود لوگوں کی اس پروگرام میں دلچسپی برقرار ہے۔“مونٹی نیگرو کا نیا پاسپورٹ حاصل کرنے والے روس کے O.Sکا اس موقع پر کہنا تھا کہ ”ہمارے اہل خانہ کو مونٹی نیگرو کی رہائش گاہ اور شہریت کے پروگراموں میں زبردست دلچسپی ہے،ہمیں ناقابل یقین حد تک خوشی ہوئی کہ ہمیں اپنے پاسپورٹ کے حصول کا موقع فراہم کیا گیا اور ملک کے اہم ترقیاتی مقام پر سرمایہ کاری کا موقع حاصل ہوا،ہم نے اس کا اہل ہونے کیلئے بوکا پلیس میں ایک بڑے یونٹ کی خریداری کی کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ یہ نیا رہائشی پڑوس رہنے کیلئے ایک بہترین جگہ ہے۔“پورٹ مونٹی نیگرو کا نیا اربن کوارٹر حکومت سے منظور شدہ متعدد منصوبوں میں سے ایک ہے اور مونٹی نیگرو کے جنوبی ساحل پر پہلا منصوبہ ہے،بوکا پلیس ایک ایسا پڑوس ہے جو کہ سرمایہ کاری کے دلچسپ مواقع فراہم کرتا ہے،جس کے آس پاس دکانیں،کیفے،کھلے مقامات،عوامی جگہیں اور متعدد کاروباری مواقع موجود ہیں۔یونیسکو کے محفوظ Bay of Kotorمیں واقع پورٹو مونٹی نیگروایک طرز زندگی کی حیرت انگیز منزل کو یکجا کرتا ہے جس میں ایک عالمی معیار کی مکمل superyacht مرینہ شامل ہے جہاں 450یاٹس برتھ کی جاسکتی ہیں اور ایک پرتعیش رہائشی گاؤں ہے جہاں بحیرہ روم کے وسط میں فروخت اور کرائے پر پریمئم رئیل اسٹیٹ دستیاب ہیں۔ 

مزید :

کامرس -