میاں چنوں، ایم این اے پیر ظہور حسین قریشی گیس سے متعلقہ مسائل حل کرنے کیلئے متحرک، افسروں سے ملاقات، مختلف امور پر بات چیت
محسن وال(نمائندہ پاکستان) ایم این اے پیر ظہور حسین قریشی وپارلیمانی سیکرٹری،،چیف آفیسر سوئی گیس ملتان راشد اسحاق اور ایریا انچارج میاں چنوں انجینئر اسد آفتاب نے گیس کے ایشو پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میاں چنوں میں گیس کی پائپ لائن(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
پرانی ہونے کی وجہ سے گیس کی سپلائی متاثر ہوتی ہے،اس اہم مسئلے کو حل کرنے کیلئے ہم اپنے تمام تر وسائل پر کام کررہے ہیں،ایم این پیر ظہور حسین نے کہا کہ عوام کی پریشانی ہماری ہی پریشانی ہے اور اس پریشانی سے نجات کیلئے ہم اپنی بھرپور کوشش کررہے ہیں باقی ایک بات کلیئر کر دوں کہ حکومت کی جانب سے گیس کی لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیں ہے،ایک سوال کے جواب میں محکمہ سوئی گیس کے افسران نے کہا کہ ہم شہریوں کو دی جانیوالی گیس بند کرکے کسی بھی فیکٹری کو نہیں دیتے جبکہ ہماری کوشش یہی ہے کہ عوام کو ہر ممکن گیس کی بلا تعطل فراہمی کریں اُنہوں نے کہا کہ ہم مزید کوشش کریں گے کہ گیس کی سپلائی زیادہ سے زیادہ بہتر ہوکر عوام تک پہنچے،اُنکا مزید کہنا تھا کہ جب تک نئی پائپ لائن کے انتظامات نہیں ہوتے تب تک کچھ ایشوز کا سامنا رہے البتہ ہم نے نئی گیس پائپ لائن پر تمام رپورٹ بھجوادیں ہیں،اُنکامزید کہنا تھاعوام محکمہ سوئی گیس کے بارے کوئی بھی کام ہو وہ سوئی گیس آفس میاں چنوں میں آئیں اور اپنی شکایت درج کروائیں جلد ہی اُنکی شکایت کا حل ہوگا،اس دوران اُمیدوار برائے ایم پی اے چوہدری جمشید شوکت،چوہدری وسیم آرائیں ودیگر ز بھی موجود تھے۔
بات چیت