لڈن، ڈاکوؤں کی گن پوائنٹ پر لوٹ مار

لڈن، ڈاکوؤں کی گن پوائنٹ پر لوٹ مار

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) لڈن شہر ڈاکوؤں کے شکنجے میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا مزاحمت پر دو افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق لڈن شہر میں ڈاکوؤں کا راج(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

 جاری  ہے تھانہ لڈن کی حدود میں دو دن کے درجن سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہیں گزشتہ رات نامعلوم مسلح ڈاکو محلہ ریاض کوٹ میں عمران جٹ کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا جس پر عمران جٹ نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے پسٹل کے بٹ مار کر عمران کو شدید زخمی کر دیا شور شرابہ ہونے پر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے جس پر ڈاکوؤں اور اہل علاقہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا دوسری واردات مسلم ٹاؤن کے رہائشی کامسیٹس یونیورسٹی کے ملازم عابد بھٹی کے گھر ہوئی ڈاکوؤں کے ساتھ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے عابد بھٹی کو فائر مار کر زخمی کر دیا لڈن ڈاکوؤں کو ٹریس کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

لوٹ مار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -