میٹرک انٹر امتحان: سٹوڈنٹس کا شہر شہر احتجاج، توڑ پھوڑ، لاٹھی چارج، گرفتار یاں
ڈیرہ،راجن پور، میلسی، محمد پور دیوان(سٹی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) انٹر اور میٹرک کے طلباء کا فزیکل امتحانات لیے جانے کے خلاف پل ڈاٹ پر احتجاج، ڈاٹ پل کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا پولیس کا طلباء کو منتشر کرنے کے لئے مبینہ لاٹھی چارج، متعدد طلباء کو زیر حراست لے کر روڈ کھلوا دیا گیا،تفصیلات کے مطابق پل ڈاٹ پرانٹر میڈیٹ اور میٹرک کے درجنوں طلباء نے فزیکل امتحان لئے جانے پراحتجاج کیا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ دو ماہ پڑھ کر پورے کورس کا امتحان کیسے دے سکتے ہیں ہمیں آن لائن پڑھایا گیا ہے اس لئے ہمارے امتحانات بھی آن لاین لیے جائیں یا ہمیں بغیر امتحان لئے پروموٹ کیا جائے روڈ بلاک کرنے سے چاروں جانب گاڑیوں کی لمبی(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
لائنز لگ گئیں اور شدید گرمی میں شہریوں کو سخت پریشانی کاسامنا رہاطلباء کی جانب سے چار گھنٹے کی روڈ بندش کے بعد ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول افغان موقع پر پہنچ گئے انہوں نے طلباء سے مذاکرات کئے مگرطلباء کی طرف سے ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرنے پر روڈ نہ کھولنے پر پولیس نے مبینہ لاٹھی چارج کر دیا جس پر متعدد طلباء کو حراست میں لے کر روڈ کھلوا دیا گیا۔ آن لائن امتحان کے مطالبہ پر راجن پور کے علاقہ محمد پوردیوان میں طلباء کااحتجاجی مظا ہرہ، طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے کرا چی سے پشاور جا نے والی انڈس ہائی وے رُکاوٹیں کھڑی کرکے بندکردی،پولیس کاسڑک کھلوا نے کیلئے طلباء پرلاٹھی چارج، مشتعل طلباء نے پولیس کے جوانوں کوبوتلیں اور پتھر مارے، تین پولیس اہلکار زخمی، دو طلباء بھی لہو لہان آٹھ طلباء گرفتار کرلئے گئے ذرائع تفصیلات کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقہ محمدپور دیوان میں طلباء نے آن لائن امتحان کے مطالبہ پراحتجاج کیا طلبہ نے احتجاج کے دوران انڈس ہائی وے کو بند کردیا جس سے سڑک کے دونوں اطراف مرکزی شاہراہ پرٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں پولیس نے طلبہ سے مذاکرات کئے جوناکام ہوگئے مجبوراً پو لیس نے سڑک کھلوا نے کیلئے طلبہ پرلاٹھی چارج کیا جس پر طلبہ بھی مشتعل ہوگئے اور یوں انڈس ہائی وے میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی اس تصادم کے نتیجہ میں تین پولیس اہلکار اور دوطلبہ زخمی ہوگئے پولیس نے آٹھ مظاہرین کو گرفتار کرلیا ذرائع کے مطابق مرکزی شاہراہ بند کرنے کا مقد مہ بھی درج کیا جارہا ہے۔راجن پور کے علاقے محمد پور میں طلبا نے احتجاجا انڈس ہائی روڈ بلاک کردی، احتجاج کے دوران پولیس اور طلبا میں تصادم، دوطرفہ پتھرا سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت کئی طالبعلم زخمی ہو گئے، پولیس نے 35 سیزائد طالبعلموں کو گرفتار کرلیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پورے سال میں فقط 55 دن سکول گئے امتحانات کیسے دیں، تعلیمی بورڈز امتحانات لینے کا فیصلہ واپس لیں، گورنمنٹ ڈگری کالج میلسی کے طلباء دلاور حسین۔شیخ طلحہ۔محمد عدیل راشد۔علی رضا۔مہر شہزاد۔محمد عاصم۔منیر احمد۔محمد واصف۔چوہدری ابوبکر۔راؤ محبوب۔فہد گجر اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے ملتان روڈ پر ٹائر جلائے اور ٹریفک بند کر دی اور کہا کہ کرونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند تھے جس کی وجہ سے ہم امتحانات کی تیاری نہیں کر سکے جبکہ حکومت نے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے حکومت کو چاہیے کہ امتحانات 2 ماہ مزید آگے کیے جائیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہزاروں طلباء کا مستقبل تباہ ہو جائے گا طلباء نے بعد ازاں پریس کلب میں بھی آکر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
احتجاج