حضرت شاہ شمس کا سالانہ دو روزہ عرس آج سے شروع

حضرت شاہ شمس کا سالانہ دو روزہ عرس آج سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)بر صغیر پا ک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شا ہ شمس تبریز کا سالانہ دو روزہ عرس کی تقریبات آج سے درگاہ عالیہ میں شروع ہونگی عرس کی تقریبات کا آغاز مزار شریف کو غسل دے کر اور چادر پوشی کر کے کیا جائے گا محکمہ اوقاف سرکل نمبر 1نے عرس کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے عرس کے سلسلے میں سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کر لئے ہیں عرس کی پہلی افتتاحی تقریب محکمہ اوقاف ملتان زون کی زیر صدارت منعقد ہو گئی جس کی صدارت زونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف ملتان  رانا طارق،زونل خطیب مولانا محمد درویش (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
اور ضلعی منیجرمخدوم ایاز الحسن گیلانی کریں گے جبکہ دوسری روایتی تقریب تنظیم الشمس کے زیر اہتمام منعقد کی جائے گی مزار شریف کو غسل دینے اور چادر پوشی کے لئے روایتی جلو س ڈیرہ مخدوم طارق شمسی سے بر آمد ہوگا جس میں سماجی، سیاسی،مذہبی رہنما کثیر تعداد میں شرکت کریں تیسری تقریب مخدوم عون عباس شمسی کے زیر اہتمام منعقد کی جائے گی محکمہ اوقاف کے مطابق کرونا ایس او پیر کے تحت مزار شریف کی چادر پوشی صرف روایتی طور پر کی جائے گی تاہم زائرین اپنے گھروں میں بیٹھ کر فاتح خوانی کریں۔
عرس