پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف آپریشن تیز، متعدد جائیدادیں سیل

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف آپریشن تیز، متعدد جائیدادیں سیل

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ملتان کا پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون بیسیوں جائیدادیں سربمہر کردی گئیں ایکسائز ذرائع کے مطابق اندرون شہر، حرم گیٹ، چوک بازار، بوہڑ گیٹ، حسین آگاہی اور صرافہ بازار میں ٹیکس نادہندگان کی 50 سے زائد کمرشل جائیدادیں سیل کردی گئی ہیں۔ قبل ازیں ٹیکس نادہندگان کو حتمی نوٹسز جاری کیئے گئے تھے جن کے مطابق 31 مئی تک ٹیکس کی عدم ادائیگی پر جائیدادوں کی سیلنگ(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

، قرقی اور نادہندگان کی گرفتاری تک کی تنبیہ کی گئی تھی  ڈسٹرکٹ آفیسر ایڈمن خالد حسین قصوری کی ہدایت پر انسپکٹر محمد اشتیاق کی نگرانی میں عطا نیازی و دیگر ٹیم ممبران نے گذشتہ روز 50 سے زائد ٹیکس نادہندگان کی جائیدادیں سیل کردی ہیں ان نادہندگان کے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے واجب الادا ہیں۔  

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -