مظفر گڑھ، ڈی پی او کا ڈسٹرکٹ بار کیساتھ تعاون کرنیکا اعلان

  مظفر گڑھ، ڈی پی او کا ڈسٹرکٹ بار کیساتھ تعاون کرنیکا اعلان

  

مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ غلام عباس سیال نے کہا ہے کہ ان کے دروازے وکلا کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں وکلا کو انتظامیہ کے ساتھ کوئی شکائت ہو یا ان کے زاتی مسائل ہوں وہ ان کے ساتھ رابطہ کریں ان کی تمام شکایات دور کر دی جائیں گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ میں وکلا کی ہڑتال کے خاتمہ کے اعلان کے موقع پر وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

ڈی پی او مظفرگڑھ اور ڈسٹرکٹ پولیس کے خلاف گزشتہ 24 دن سے مسلسل ہڑتال کی ہوئی تھی اور پولیس کا کچہری حدود میں داخلے پر بھی پابندی لگائی ہوئی تھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام عباس سیال،کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ارشاد احمد اور آر پی او ڈیرہ غازیخان فیصل رانا نے مداخلت کرکے معاملات افہام و تفہیم سے طے کرا دیئے آج ڈی پی او مظفرگڑھ احسن اقبال ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام عباس سیال کے ہمراہ بار میں تشریف لائے اور انہوں نے بھی وکلا سے خطاب میں مستقبل میں بار کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وکلا قانون دان طبقہ ہیں اور وہ وکلا کا بہت احترام کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وکلا قانون کے نفاذ میں ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔صدر ڈسٹرکٹ بار عبدالقیوم دستی ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری بار ملک شفیق الرحمان ایڈووکیٹ اور ممبر پنجاب بار کونسل جام محمد یونس ایڈووکیٹ نے معزز مہمانوں کی بار میں آمد پر ان کا  شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ کے ساتھ بار کو کچھ غلط فہمیاں پیدا ہو گئی تھیں جو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،کمشنر ڈی جی خان اور آر پی او ڈی جی خان کی مداخلت سے دور ہو گئی ہیں۔ تقریب کی صدارت صدر بار عبدالقیوم خان دستی نے کی، بار میں آمد پر وکلا نے معزز مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -