عمران خان بے بس ہیں تو  اقتدار چھوڑ دیں، ایاز الحق قاسمی

عمران خان بے بس ہیں تو  اقتدار چھوڑ دیں، ایاز الحق قاسمی

  

ملتان(سٹی رپورٹر) جمعیت علما ء اسلام ضلع ملتان کے امیر علامہ ایاز الحق قاسمی نے کہاہے کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طو ر ناکام 

(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

ہو چکے ہیں اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں ہونے والے ہر رو ز کے اضافہ نے غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیاہے انہوں نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا بیان کہ ان کو مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی ایک ایسا لطیفہ جس پر ہنسی بھی نہیں آتی بلکہ رونا کو دل کرتاہے اگر عمران خان اتنے بے بس ہیں تو اقتدار سے مستعفی ہو کر ان لوگوں کو حکومت کرنے دیں جو حکومت کرنے کے اہل ہیں، انہوں نے کہاہے کہ نااہل حکمرانوں کے ٹولہ صرف جھوٹ بولنے اور جھوٹے بیانات دینے میں ماہر ہیں باقی ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔

ایاز الحق قاسمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -