رجسٹری برانچ میں جیب کترے سرگرم، روزانہ وارداتیں، لوٹ مار

  رجسٹری برانچ میں جیب کترے سرگرم، روزانہ وارداتیں، لوٹ مار

  

  ملتان(نیوز رپورٹر)رجسٹری برانچ میں جیب کترے نے شہری کو 5 لاکھ کی خطیر رقم سے محروم کردیا ہے تفصیل کے مطابق شہری مظہر شاہ بودلہ گذشتہ روز رجسٹری برانچ سٹی تحصیل آفس پلاٹ کی رجسٹریشن کے لیئے پہنچے سٹی برانچ کے کاونٹر پر فیس ادائیگی کے لیئے جیب میں ہاتھ ڈالے تو رقم نہ پاکر متاثرہ شخص نے پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے وقوعہ بارے بتایا (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

لیکن متعلقہ تھانے کے عملہ کا جلد آنے کا کہنے کے باوجود ایک گھنٹہ بعد پہنچے اس دوران متاثرہ شخص نے سب رجسٹرار سٹی برانچ نوید احمد خان سے ملاقات کرکے بتایا کہ وہ پلاٹ کی رجسٹری کے لیئے 15 لاکھ روپے کیش لائے تھے کاونٹر پر پبلک کا رش ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیب کترا ان کے پانچ لاکھ روپے اڑا لے گیا ہے متاثرہ شخص نے رجسٹری برانچ میں سکیورٹی نظام پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹری برانچ کی سکیورٹی کو بہتر اور فعال بنایا جائے تاکہ شہری جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ رہ سکیں اس موقع پر سب رجسٹرار سٹی برانچ نوید احمد خان نے کہا کہ رجسٹری برانچ میں نصب کیمروں کی مدد سے متاثرہ شہری سے ہرممکن تعاون کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی کی خرید و فروخت چیک اور منی آرڈرز کے ذریعے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن بوجوہ شہری کیش پر معاملات کرنے کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ ٹیکس ادائیگی سے بچ جائیں۔  

لوٹ مار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -