نشتر میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال،رہائشی  ٹاور، سڑکوں کی مرمت کا فیصلہ،10رکنی  کمیٹی تشکیل، آج ممبران کی اہم میٹنگ معاملات کلیئر ہونیکا امکان، ذرائع

نشتر میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال،رہائشی  ٹاور، سڑکوں کی مرمت کا فیصلہ،10رکنی  ...

  

  ملتا ن ( خصو صی رپورٹر)  نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں ڈاکٹروں کے رہائشی ٹاور اور سڑکوں کی مرمت کے لئے عملی اقدامات کا آغاز سیکرٹری ہیلتھ ساتھ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی گزشتہ کمیٹی تحلیل،نئی (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

10 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی ایک ہفتے کے اندر رپورٹ تیار کر جمع کروانے کی پابند ہو گی تفصیل کے مطابق  وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی جانب سے بیک وقت نشتر 2،کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر، پانچ منزلہ  فارمیسی سٹور،مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال اور اب نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں کے لئے رہائشی ٹاور اور سڑکوں کی مرمت کے لئے کاوشیں جاری ہیں مسلسل معاملے پر آواز بلند کئے جانے پر اب  سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے عملی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے معاملے پر باقاعدہ 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،اس سے قبل دو روز قبل 8 رکنی کمیٹی کو تبدیل کرتے ہوئے گزشتہ روز 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کمیٹی کے کنوینئر سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ساوتھ پنجاب خود ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل اینڈ ڈرگ کنٹرول، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج،پرنسپل نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹیسٹری، پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر مسعود الروف ہراج،  ایم ایس نشتر ہسپتال، ڈاکٹر زاہد سرفراز اور ڈاکٹر میاں عدنان شامل ہیں،کمیٹی نشتر میں ریذیڈینشل ٹاور کی ضرورت اور جگہ کے تعین کے علاوہ دیگر معاملات دیکھ کر ایک ہفتے کے اندر رپورٹ تیار کر کے جمع کروانے کی پابند ہو گی ادھر کمیٹی کی تشکیل کے بعد آج تمام ممبران کی میٹنگ ساوتھ پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ میں طلب کر لی گئی ہے جس کی سربراہی سیکرٹری ہیلتھ ساوتھ پنجاب محمد اجمل بھٹی کریں گے۔

امکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -