یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ نتائج کااعلان پہلی تینوں پوزیشنوں پر طالبات کا  قبضہ، ملتان کی فاطمہ خالد کا تیسرا نمبر

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ نتائج کااعلان ...

  

  

   ملتا ن ( خصو صی رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)لاہور نے بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔پہلی تینوں پوزیشنیں لڑکیاں لے اڑیں۔امتحان میں ڈی(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 مونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کی طالبہ زہرا منیر رولنمبر 033924 نے 800 میں سے 685 نمبر لیکر پہلی،ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کی طالبہ زوہا ناصر رولنمبر 033911 نے 800 میں سے 673 نمبر لیکر دوسری،نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان کی طالبہ فاطمہ خالد رولنمبر 034123 نے 800 میں سے 671 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پنجاب کے 14 ڈینٹل کالجوں کے 777 طلبا و طالبات نے امتحان میں شرکت کی۔641 پاس اور 133 فیل ہوئے۔3 طلبا و طالبات کے نتائج روک لئے گئے۔امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 82.82 فیصد رہا۔نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری(این آئی ڈی)ملتان کے 70 طلبا و طالبات امتحان میں شریک ہوئے۔67 پاس،ایک فیل ہوا۔2 طلبا و طالبات کے نتائج روک لئے گئے۔امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 98.53 فیصد رہا۔بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات 27 جولائی2021 سے شروع ہوں گے۔امیدوار ری چیکنگ کے لئے 15 جون2021 تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -