سرکاری سکولوں سے سولر پینل،بیٹریاں چوری، حکومت کو بھاری نقصان

سرکاری سکولوں سے سولر پینل،بیٹریاں چوری، حکومت کو بھاری نقصان

  

   ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) حکو مت کی جانب سے بجلی کی بچت اور سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلباء وطالبات اور اسٹاف کوبجلی بندش کی صورت میں گرمی(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 کی شدت سے بچانے کے لئے لاکھوں روپے مہنگے سولر او ر چارجنگ بیٹریں لگائی گئیں تھیں ٹبہ سلطان پور کے درجنوں دیہات کے ہائی، مڈل اور پرائمری اسکولوں میں مبینہ طور پر عملہ کی ملی بھگت سے رات کے وقت پہرے کا مناسب انتظام نہ ہو نے کی وجہ سے لگائے گئے سولر چوری ہوچکے ہیں سرکاری اسکولوں میں لگائے گئے سولر صر ف چند ماہ ہی رہے جس کے بعد چوری ہوگئے سولر کی سہولت نہ ہونے کے باعث بجلی بند ش کی صورت کی وجہ سے بچے شدید گرمی میں بیٹھ کرتعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد اور طلباء وطالبات کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیرتعلیم اورڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطا لبہ کیا ہے کہ ٹبہ سلطان پور کے سرکاری اسکولوں میں سولر لگوائیں جائیں تاکہ طلباء وطالبات اور اسٹاف کو بجلی بندش کی صورت میں گرمی سے بچ سکیں۔ 

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -