پاکستان سے سندھڑی آموں  کی پہلی کھیپ ملائیشیا پہنچ گئی

پاکستان سے سندھڑی آموں  کی پہلی کھیپ ملائیشیا پہنچ گئی

  

ملتان(نیٹ نیوز)ملائیشیامیں پاکستانی آموں کی بہار، 28 مئی کو پی آئی اے کی پرواز سے سندھڑی آموں کی پہلی(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 کھیپ ملا ئیشیاپہنچی جس کو ملائیشیامیں سید ہارون علی اور فاروق ملک نے امپورٹ کیا۔اور یہ آم خان فوڈ چوکٹ اور اسٹاک پوائنٹ چراس سے دستیاب ہیں پی آئی اے کے کنٹری مینیجر سلمان وہاب نے کہا کہ قومی ایئرلائن پاکستانی مصنوعات کو پرموٹ کرنے کے لئے کم سے کم ایئر فیر مہیا کرے گی تاکہ پاکستانی برآمدات کو بڑھایا جا سکے۔پاکستانی مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ برآمدات میں کمرشل کونسلر شفقت  نیازی کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

آم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -