عمران خان حالات کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ملک زمان

  عمران خان حالات کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ملک زمان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک زمان نصیب نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن اتحاد کو اپنے ہی بوجھ سے ڈوبنے والی کشتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان حالات کا رخ موڑنے کی صلاحیت اور ہمت رکھتے ہیں۔ مالی معاشی معاشرتی سماجی نقصان اور خساروں سے بے نیاز تحریک انصاف کے نظریے کے ساتھ جڑے بے لوث جانبازوں نے اپنی قربانیاں نئے پاکستان کیلئے پیش کیں۔ انشااللہ کا میا بیا ں عالم اسلام کے نڈر قائد وزیر اعظم عمران خان کے قدم چومیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -