پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی بانی جماعت ہے،بیلم حسنین

پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی بانی جماعت ہے،بیلم حسنین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی  کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کی بانی جماعت ہے جس نے منتشر اپوزیشن کو اے پی سی کے پلیٹ فارم پر پی ڈی ایم کی شکل میں جمع کیا اور نواز لیگ سمیت اپوزیشن جماعتوں کو سینٹ اور ضمنی انتخابا ت میں حصہ لینے پر قائل کیا جس کی وجہ سے موجودہ حکومت ایکسپو ز ہوگئی پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنے پلیٹ فارم پر حکومت کیخلاف بھرپور تحریک چلائیگی اور حکومت کے عوام دشمن بجٹ کیخلاف بھرپور مزاحمت کریگی نواز لیگ خود اندر سے تقسیم ہوچکی ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ ایک طرف شہباز شریف پیپلزپارٹی کو ساتھ لیکر چلنے کی دعوت دے رہے ہیں تودو سری طرف مریم نواز اور شاہدخاقان عباسی اس بیانہ کیخلاف باتیں کررہے ہیں بہت جلد پارٹی چیئرمین پنجاب کا دورہ کریں گے جس میں تنظیم سازی کیساتھ دیگر سیاسی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کسی بھی طور پر نواز لیگ سے معذرت نہیں کریگی کیونکہ پیپلزپارٹی نے ایسا کوئی غیر جمہوری کام نہیں کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -