مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی ملک کو تباہ کرنے میں سب سے آگے،اونگزیب کھچی،ظہور احمد کھرل،طاہر انور واہلہ ودیگر کا ردعمل

مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی ملک کو تباہ کرنے میں سب سے آگے،اونگزیب کھچی،ظہور احمد ...

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم این اے اورنگزیب خان کھچی،ایم پی اے رائے ظہور کھرل،جنوبی پنجاب کے سینیئر نائب صدر طاہر انور واہلہ نے کہا ہے کہ جن سیاسی جماعتوں کے سربراہ اور سینئر راہنما کی سیاست کی بنیاد جھوٹ،مکر،فریب اور لوٹ مار پر منحصر ہو و(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

ہ ملک کو ہر لحاظ سے برباد کردیتے ہیں جس طرح مسلم لیگ ن اور پی پی نے پاکستان کا حال کیا ہے مسلم لیگ ن کے حسن اقبال اپنی پریس کانفرنس میں ثابت کررہے تھے کہ ان کی 30سالہ دور حکومت میں ملک میں ہر طرف دودھ کی لہریں بہہ رہی تھیں ہر چیز کوڑیوں کے بھاو مل رہی تھی آج اگر ملک میں کچھ مسائل ہیں تو یہ صرف عمران  خان کے اڑھائی سال میں پیدا ہوئے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت ملک کے برے دن اس وقت سے شروع ہوگئے تھے جب سے شریف خاندان نے سیاست میں قدم رکھا سیاست میں کرپشن اور لوٹ مار کی بنیاد اس دن سے شروع ہوگئی تھیں عمران خان پر دوسرے ملکوں سے امداد لینے کا طعنہ دے رہے ہیں عمران خان کو آپ کی کرپشن نے دوسرے ملکوں کے دروازے پر جا کھڑا کیا کیونکہ اب اس ملک کو اس قدر اندھیروں میں دھکیل گئے تھے احسن اقبال پوچھ رہے تھے کہ عمران خان نے کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا آپ نے ملک کا پورا بجٹ صرف ایک شہر پر خرچ کیا آج ملک کے نظر انداز کئے جانے والے علاقوں پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں انہوں نے اپنے دور میں ایک ڈیم تک نہیں بنایا اگر اتنے ہی مخلص تھے تو پورا خاندان باہر کیوں چھپ کر بیٹھا ہے۔

ردعمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -