انقلاب لانے والے لندن بھاگ گئے ہیں،شمسہ علی

    انقلاب لانے والے لندن بھاگ گئے ہیں،شمسہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) انقلاب لانے والے لندن بھاگ گئے ہیں شہبازشریف کاعلاج پاکستان میں میسرہے وہ صرف بڑے بھائی کی طرح لندن فرارچاہتے ہیں پی ٹی آئی نے ملک سے گندختم کردیاہے پی ڈی ایم کے مقاصد بے نقاب ہوچکے ہیں مریم نوازاپنے چچاکے ساتھ مخلص نہیں ہے۔

  یہ عوام کو زاتی مقاصدکیلئے استعمال کررہے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان تحریک انصاف چوروں کو ریلیف  نہ دینے کاوعدہ پوراکیاکرپشن کے خلاف جنگ میں کافی کامیابیاں ملیں۔