وہاڑی میں سرکاری ملازمین کا مطالبات منظوری کیلئے احتجاج گلے میں روٹیاں لٹکا کر نعرے بازی

وہاڑی میں سرکاری ملازمین کا مطالبات منظوری کیلئے احتجاج گلے میں روٹیاں لٹکا ...

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) آل پاکستان کلاس فور ایمپلائز ایسوسی ایشن آل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مطالبات کے حقوق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں شرکاء نے گلے میں روٹیاں لٹکا کر احتجاج ریکارڈ کروایا مظاہرین کی قیادت ضلعی صدر مہر محمد (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

جمیل،جنرل سیکرٹری علیم شاہ،سینئیر نائب صدر منیر احمد و دیگر نے کی جبکہ مظاہرہ میں محمد شفیع،قیصر نور جوئیہ،سرور اعوان،سرور جٹ،منور بیلدار،راو مختار،اسلم،محمد اشرف،احمد یار،محمد یوسف،ارشد،محمد اسلم قریشی سمیت درجنوں کلاس فور ملازمین شریک ہوئے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر مہر محمد جمیل و دیگر نے کہا کہ درجہ چہارم ملازمین کسی بھی محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور محکمہ کا وقار بلند کرنے کیلئے جان کی پرواہ کئے بغیر گرمی ہو یا سردی ہو ہر حکم بجا لاتے ہیں ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ کلرکس اور اساتذہ کی طرح ہمیں بھی ساتواں سکیل دیا جائے اس قدر مہنگائی میں دو وقت کی روٹی سے بھی پریشان ہیں ہم پر بھی نظر ثانی کی جائے اگر ہمیں ہمارے حقوق نہ دیئے گئے تو پنجاب بھر کے درجہ چہارم ملازمین وزیر اعلیٰ آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے اور مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے مظاہرین نے مطالبات کے حق میں بھرپور نعرے بازی بھی کی۔

نعرے بازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -