ایپکا کی لوکل گورنمنٹ ساندہ روڈ تا سول سیکرٹریٹ احتجاجی ریلی

ایپکا کی لوکل گورنمنٹ ساندہ روڈ تا سول سیکرٹریٹ احتجاجی ریلی

  

لاہور(خبرنگار) ایپکا پاکستان  حاجی محمد ارشاد چوہدری  کی قیادت میں اگیگا کے دھرنا شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لئے لوکل گورنمنٹ کمپلیکس ساندہ روڈ تا سول سیکرٹریٹ چوک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں تمام محکمہ جات کے قائدین اور ملازمین کی کثیر تعداد نے پلے کارڈز اور بینرز کے ساتھ شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا پاکستان کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چودھری نے کہا کہ امتیازی سلوک کے خلاف اورسو فیصد تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کرے۔ سکیل ریوائز، 25 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس وفاق کی طرح یکم مارچ سے دینے کا اعلان کیا جائے۔ گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر واپس کرنے کے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی، احتجاج کے دوران متعدد ملازمین گرمی کی شدت سے نڈھال ہوکر بے ہوش ہو گئے۔

 مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جھوٹے ٹویٹ نہیں صرف نوٹیفکیشن چاہئیں جب تک تمام مطالبات منظور نہیں ہوتے احتجاج کا دائرہ مزید بڑھاتے جائیں گے جس میں 3 جون کو ایپکا پاکستان کا جنرل کونسل اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں آئندہ اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے گھیراؤ کرنے بارے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -