ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے،حنا پرویز

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے،حنا پرویز

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے ایل این جی کی قیمت میں 20روپے اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے اضافے کی شدید مذمت کرتا ہے۔حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔ایل پی جی کی قیمت 90 سے بڑھ کے 110 روپے کلو ہو گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر 200 روپے کمرشل سلنڈر 900 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔اب گھریلو سیلنڈر 1062 کی جگہ 1298 روپے میں فروخت ہوگا۔ کمرشل سیلنڈر کی قیمت 4086 سے بڑھ کر 4994 روپے ہو گئی ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -