تمباکو نوشی سے روزانہ 483افراد ہلاک ہوتے ہیں،مدثر ریاض

تمباکو نوشی سے روزانہ 483افراد ہلاک ہوتے ہیں،مدثر ریاض

  

لاہور (جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ عالمی دن برائے انسداد تمباکو نوشی منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 01 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد جبکہ 483 افراد روزانہ تمباکو نوشی کے سبب لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ 1200 سے زائد پاکستانی بچے روزانہ تمباکو نوشی کرتے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو چھوڑنے کے عزم کی یہ مہم تمباکو صارفین کو تمباکو سے چھٹکارہ حاصل کرنے اور بہتر صحت کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ تمباکو چھوڑنے کی یہ مہم تمباکو نوشی کرنے والوں کے لئے انتہائی موزوں ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ کوویڈ 19 میں تمباکو نوشی کو چھوڑنا جن کے لئے ایک محرک رہا ہے۔

 ڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے حکومت پنجاب اور پاکستان کے ساتھ ملکر لاہور کو تمباکو نوشی کے دھوئیں سے پاک صحت مند معاشرہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی اور اس کے دھوئیں سے پاک صحت مند معاشرے کا قیام ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور عوامی مقامات کو تمباکو نوشی کے دھویں سے پاک شہر بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو اس کے نقصانات اور قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے میں بھی سرگرم ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -