محکمہ صحت کی جانب سے انسداد تمباکو نوشی کے حوالے سے آگاہی واک

  محکمہ صحت کی جانب سے انسداد تمباکو نوشی کے حوالے سے آگاہی واک

  

لاہو(سٹی رپورٹر) محکمہ صحت لاہور کی جانب سے انسداد تمباکو نوشی کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر صدیق احمد نے واک کی قیادت کی۔ واک کے شرکاء  نے تمباکو نوشی کے خلاف آگاہی کے لئے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر صدیق احمد نے کہاکہ سگریٹ نوشی 20 اقسام کے کینسر کا سبب بنتی ہے، تمباکو نوشی سے پرہیز ہی کینسر سے بچاو کا بہترین راستہ ہے۔ واک سے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ پریونٹیو ڈاکٹر فیصل ملک نے بھی خطاب کیا۔

 آگاہی واک ڈی جی ہیلتھ آفس لاہور سے شروع ہو کر کوپر روڈ تک گئی، آگاہی واک میں وزارت صحت کی جانب سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شہزاد اقبال سمیت دیگر افراد نے شرکت کی،آگاہی واک میں سگریٹ پینے والوں سے ترک سگریٹ کا حلف بھی لیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -