لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی سٹاف کو ویکسی نیشن مکمل کرانے کی ہدایت

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی سٹاف کو ویکسی نیشن مکمل کرانے کی ہدایت

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کی زیرصدارت  اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران سمیت تمام سٹاف کی ویکسی نیشن سے متعلق جائزہ لیا گیااجلاس میں یونیورسٹی کے ڈینز،ڈائریکٹرز، سمیت سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔اس موقع پرڈاکٹر بشریٰ مرزا نے تمام ایچ او ڈیز کو اپنے متعلقہ سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیکلٹی اور سٹاف کی ویکسی نیشن کے لئے یونیورسٹی ٹرانسپورٹ فراہم کرے گی۔

ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کیخلاف ویکسین حفاظتی شیلڈ ہے، ویکسی نیشن سے زندگی معمول کی طرف آئے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -