حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب حقیقت میں بدلے گی،صفدر بٹ

  حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب حقیقت میں بدلے گی،صفدر بٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب  کے نائب صدر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بزنس کمیونٹی کیلئے سازگار کاروباری سرگرمیوں اور موثر تجارتی امور کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل اور مشکلات کے تدارک میں حکومت نظام کی خرابیوں اور فائدہ اٹھانے والے مافیاز کا کئی محاذوں پر ایک ساتھ مقابلہ کررہی ہے۔ ملکی ترقی اور خوشحالی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا عزم،  سچائی اور دیانتداری کے ساتھ جدوجہد بائیس سال بعد اقتدار کے ایوانوں میں لے آئی تو انشااللہ اس آزمائش اور امتحان میں وزیر اعظم کو سرخرو اور کامیاب بھی کرے گی۔

 بزنس کمیونٹی کے مسائل اور مشکلات پر ہماری مثبت اور تعمیری کاوشیں جدوجہد اور نیک نیتی کے عملی اقدامات تاجر کمیونٹی کی خدمت کے بے لوث جذبے کے ساتھ جاری رہیں گے۔ تاجر بھائیوں کے حقوق کی موثر اور مثبت ترجمانی ہی تاجروں سے اخلاص اور احساس کا اظہار ہے۔ تاجر کمیونٹی کی آواز حکام بالا تک پہنچا کر مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین اور شیوہ سیاست رہی ہے اور رہے گی۔ حکومتی انتظامی سرکاری سیاسی فورمز ہماری تاجر دوستی اور سچائی کے عملی اظہار کے شاہد ہیں۔ حالات اور نتائج سے بے نیازی کے ساتھ سچ اور حق کی آواز عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا سخت ترین اپوزیشن میں قربانیوں اور صعوبتوں کا سامنا کرکے ساتھ دے کر کردار سے ثابت کیا کہ قوم کا درد اور ملک کا احساس ہی ہمارا طرز زندگی اور طرز سیاست ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -