بھارت سے تجارت کشمیریوں کے ساتھ غداری ہے،علماء

بھارت سے تجارت کشمیریوں کے ساتھ غداری ہے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)13 دینی جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس جے یوآئی،جے یوپی،متحدہ علماء کونسل،جماعت اسلامی،ورلڈپاسبان ختم نبوت،مسلم لیگ (علماؤمشائخ)،جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت،تحریک ملت جعفریہ،مجلس احراراسلام، چا ر و ں مسالک علماء بورڈ،خاکسارتحریک اورتحریک اتحاد بین المسلمین کے رہنماؤں پیرسلمان منیر، مولانا عبدالرؤف ملک، ڈاکٹر ژفریداحمدپراچہ،علامہ محمد ممتاز اعوان، مولانا محمد الیاس چنیوٹی(ایم پی اے)، پیر سیدولی اللہ شاہ بخاری،شیخ محمدنعیم بادشاہ،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،مفتی عاشق حسین،مولانا محمد حنیف حقانی،رحمت اللہ لاشاری، مولا نامحمدمنسوب ر حیمی،مفتی محمداسدنیازاورپیرطارق محمود نقشبندی نے مشترکہ بیان میں مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قا بض بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات بحالی کو یکسر مستردکردیاہے اورکہاہے کہ غاصب بھارت سے تجارت کشمیریوں کے خون سے سراسرغداری ہوگی بھارت 5اگست کاآزادی وامن وانسانیت کش اقدام کوفوری واپس لے۔