جامعہ قاسمیہ کے حافظ شاہ محمد کی وفات پر علماء کا اظہار تعزیت

جامعہ قاسمیہ کے حافظ شاہ محمد کی وفات پر علماء کا اظہار تعزیت

  

لاہور  (پ ر) جامعہ قاسمیہ لاہور کے مہتمم اور نامور عالم دین مولانا حافظ شاہ محمد کی وفات پرمختلف دینی وسیاسی جماعتوں کے راہنماؤں کی طرف سے جامعہ قاسمیہ لاہور میں آمد اور تعزیت کاسلسلہ جاری ہے وفاق المدارس پاکستان کے مفتی عزیزالرحمان اورمفتی محمدخرم یوسف،جماعت اسلامی پنجاب کے صدرمولانا جاوید قصوری،محمد سلمان بلوچ اورمفتی محمد عمر،پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء عفعف صدیقی اور سنیٹرمیاں محمودالرشید،مسلم لیگ (ن)کے راہنماء محمداسلم مغل نے جامعہ قاسمیہ لاہور میں مولانا قاری محمد سعید، مولانا شبیر احمد عثمانی،مولاناطاہر محمود اطہراور مولانا عظمت اللہ حیات سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہامولانا حافظ شاہ محمدمرحوم کی دینی وملی اور تعلیمی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

اور ان کی روشن،ایمان پرورزندگی علماء کیلئے مشعل راہ ہے وہ سچے عاشق رسول ﷺ اور محب صحابہ ؓ واہلبیتؓ تھے انہوں نے مختلف فتنوں اور باطل قوتوں کا مقابلہ پوری جرات و بہادری اوردلائل سے کیا ان کی وفات سے ملک ایک نڈر اورجید علم دین سے محروم ہوگیا ہے انہوں نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔دریں اثناء انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیرمولانا حافظ ملک عبدالصمد، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا امداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے بھی مولانا حافظ شاہ محمد کی وفات پر  اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم علم و عمل اور زہدو تقوی کے پیکر تھے ان کی تمام زندگی اسلام کی اشاعت، تحفظ ناموس رسالت ﷺ،دفاع ناموس صحابہؓ واہل بیتؓ اورنسل نو کے ایمان کی حفاظت کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے گزری وہ اسلام کے بیباک سپاہی ا ور دین کے مخلص خادم تھے ان کی وفات سے عالم اسلام ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا انہوں نے کہا کہ وہ مرحوم کے لواحقین و ورثاء اورجامعہ قاسمیہ لاہور کی انتظامیہ اور متعلقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -