ایم آر شاہد کی رہائش گاہ پر لاہور کے مختلف مصنفین کا اجتماع

ایم آر شاہد کی رہائش گاہ پر لاہور کے مختلف مصنفین کا اجتماع

  

لاہور(ا پ ر) اردو اور پنجابی کے شاعر،ادیب،محقق چیرمین مرکز علم وفن پاکستان ایم آر شاہد کی رہائش گاہ پر لاہور کے مختلف مصنفین کا اجتماع ہوا۔گفتگو کا عنوان تھا۔(لاہور اج تے کل) اس مکالمے میں اردو اور پنجابی کے ادیبوں نے شرکت کی۔ان میں اقبال قیصر (صدارت) زاہد حسن (نظامت)، ڈاکٹر غافر شہزاد، ممتاز راشد لاہوری، مدثر بشیر،نعیم مرتضی، میم سین بٹ، سید فیضان نقوی، مرزا عثمان بیگ، طلحہ شفیق،عادل لاہوری، عتیق  الرحمان،رضوان نصیر، ذیشان ہاشمی،  سلیمان حمید کھوکھر،،  شہریار احمد نعیم اور دیگر احباب شامل ہوئے۔ اس موقع پر اقبال قیصر نے بتایا کہ لاہور کی ترقی کے نام پر لاہور کی تاریخی مقامات کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔ڈاکٹر غافر شہزاد نے بتایا کہ لاہور کی تاریخی عمارات کی حفاظت اور بحالی کا کام ہو رہا ہے۔ ممتاز راشد لاہوری نے لاہور میں مختلف جگہوں کے  نئے اور پرانے ناموں کے حوالے سے گفتگو میں حصہ لیا۔نعیم مرتضی نے تجویز دی کے مختلف مقامات پر وفد کی صورت میں جایا جائے۔مدثر بشیرو دیگر نے بھی خطاب کیا۔

  نے لاہور کی تاریخ کے حوالے سے کام کرنے والوں کو سراہا۔میم سین بٹ نے لاہور  پر لکھی جانے والی کتب پر بات کی۔عادل لاہوری نے لاہور کی خوبصورتی کے حوالے سے تجاویز دیں۔فیضان نقوی نے لاہور کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں۔مرزا عثمان بیگ اور طلحہ شفیق نے لاہور کے تاریخی مقامات پر تحقیق  کے حوالے سے پیش آنے والی رکاوٹوں کا ذکر کیا۔سلمان حمید اور شہریار نعیم نے بھی لاہور  پر  گفتگو کی۔

میزبان ایم آر شاہد نے تمام مصنفین کے کام کو سراہا  اور لاہور  کے حوالے سے اپنی  کچھ تحقیق پر روشنی ڈالی اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -