پیپلز پارٹی لاہور کے ٹکٹ ہولڈر نے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی

  پیپلز پارٹی لاہور کے ٹکٹ ہولڈر نے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی اور ایم پی اے ٹکٹ ہولڈر روبینہ سہیل بٹ نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب پی پی173 رائے ونڈ روڈ کا دورہ کیا جہاں پر ان کا پارٹی کارکنوں نے شاندار طریقے سے استقبال کیا۔ اس موقع پر طارق سعید جٹ‘ شہباز خان اور چودھری سلیم جاوید بھی ہمراہ تھے۔

 روبینہ سہیل بٹ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پررابطہ عوام کا آغاز کردیا ہے،اگربجٹ میں عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا،پیپلز پارٹی عمران خان کو عوام پر بجٹ میں مہنگائی کے ڈرون حملے نہیں کرنے دے گی،اگر عمران خان عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو پھرگھرچلے جائیں ہم عوام کی طاقت اور ووٹوں سے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنا لیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -